نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پہلے سے پورے ہیں، ترامیم کاوزیر قانون سے پوچھیں،میں نے بھی مسودہ نہیں دیکھا۔
بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارے نمبر آئینی ترامیم کیلئے ہمارے پاس نمبر پورے ہو چکے ہیں بلکہ اب کہانی نمبر ز سے آگے نکل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ضرورت ہو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، بلکہ ان سے تو روز ہی ملاقات ہوتی ہے۔ سحاق ڈار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترامیم کاوزیر قانون سے پوچھیں،میں نے بھی مسودہ نہیں دیکھا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 8مہینے میں مہنگائی30 سے کم ہوکر 9.6فیصد پر آگئی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی اور کم ہوگی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب کمیٹی اجازت دے گی تو سب کچھ آپ کو بتائیں گے، صحافی کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ کتنی ترامیم تجویز کی گئی ہیں، آپ اس سے متعلق خود اندازہ لگا لیں۔