آئی پی پیز کیپسٹی چارجز پر مذاکرات کیلئے آمادہ، عوام کو ریلیف ملنے کا امکان

حکومت اپنے سرکاری آئی پیز کے ٹیرف ٹیکس کو کم کرنے پر رضامند ہوگئی، آئی پی پیز نے ملکی مفاد کے لیے ٹیرف میں رضا کارانہ کمی پر آمادگی ظاہر کردی

حکومت اپنے سرکاری آئی پیز کے ٹیرف ٹیکس کو کم کرنے پر رضامند ہوگئی، بجلی ٹیرف اور آئی پی پیز سے بات چیت کے حوالے اہم پیشرفت جلد سامنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپکو ذرائع کا کہن اہے کہ حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) بالآخر مل کر معاملات حل کرنے کے لیے بیٹھ گئے ہیں، آئی پی پیز ملکی مفاد کے لیے ٹیرف میں رضا کارانہ کمی پر آمادہ ہوئے ہیں، جس کے باعث اگلے ماہ قوم کو بجلی بلوں پر ریلیف میں اچھی خبر ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاوسز ٹیرف کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے جب کہ بات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آرنے تجاویز دی ہیں کہ حکومت بے جا ٹیکسز کو کم کرے، انڈسٹری کیلئے خاص طور پرریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت انرجی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی راونڈمیں داخل ہو چکے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر منسٹری انرجی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دہتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے بھی آئی پی پیز پر کمیٹی کو تمام معلومات فراہم کی ہیں، ٹاسک فورس نے بجلی کے شعبے کا جائزہ مکمل کر لیا ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر یکطرفہ کوئی اقدام نہیں کریں گے تاہم آئی پی پیز کو اعتماد میں لے کر تمام کام کیا جا رہا ہے، چند ہفتوں میں آئی پی پیز کے ساتھ پیش رفت سامنے آئے گی، آئی پی پیز کے ساتھ منافع جات کمی پر بات چیت ہوئی ہے، آئی پی پیز سے متعلق عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں