آرمی چیف کی زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد فورم کو معاشی بحالی کے منصوبے، سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، دفاعی پیداواری شعبوں میں ترقی کیلئے فوج کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی، شرکا کا حکومت کی معیشت بحالی کیلئے حکمت عملی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

راولپنڈی  آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد، فورم کو معاشی بحالی کے منصوبے، سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، دفاعی پیداواری شعبوں میں ترقی کیلئے فوج کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی، شرکا کا حکومت کی معیشت بحالی کیلئے حکمت عملی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصر منیر کی زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش، شرکا کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا، آئی ایس پی آر نے کانفرنس میں بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ہمسایہ ملک میں ٹھکانے ہیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپ پاکستان میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کاخاصہ ہے، ہمیں قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سےنمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم کو معاشی بحالی کے منصوبے، سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، دفاعی پیداواری شعبوں میں ترقی کیلئے فوج کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں شرکا نے حکومت کی معیشت بحالی کیلئے حکمت عملی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں