آزاد کشمیر کے سابق وزیر چیک باؤنس مقدمے میں گرفتار

راولپنڈی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق وزیر چودھری علی شان سونی کو چیک باؤس کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیر چودھری علی شان سونی کو راولپنڈی پولیس نے 6 سال پرانے چیک باؤس مقدمے میں مریڑ چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔

چودھری علی شان کو تھانہ سول لائنز پولیس نے 16 مئی 2017 کو درج مقدمے میں گرفتار کیا۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی و بلڈنگ میٹیریل سپلائر اللہ دتہ کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے 10 لاکھ روپے ادھار لیے تھے جن کی واپسی کے تقاضے پر بینک چیک دیا گیا جو متعلقہ بینک نے اکاؤنٹ میں ناکافی رقم ہونے پر ڈس آنر کر دیا تھا۔

اللہ دتہ کے مطابق چیک باؤس کے حوالے سے آگاہ کرنے اور رقم کا تقاضا کرنے پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں۔ ملزم علی شان سونی کے وارنٹ گرفتاری 21 نومبر 2017 کو جاری کیے گئے تھے تاہم پولیس ان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں