آصف زرداری قتل سازش کیس، شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج یاسر محمود نے کیس کی سماعت کی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی قتل سازش کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج یاسر محمود نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکلاءکی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی۔وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔بعدازاں دلائل مکمل ہونے پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وکلاءکی شیخ رشید کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید پر نو مئی واقعات کے مقدمات پر فردجرم عائد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شیخ رشید کو بھی چالان نقول تقسیم کی گئیں تاہم آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی۔عدالت میں آئندہ تاریخ فرد جرم کیلئے مقررکی گئی تھی۔ آئندہ تاریخ پر بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید پر فرد جرم کیلئے مقرر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہو گی۔

قبل ازیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں۔سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو گئی تھی۔نواز شریف کہہ رہے تھے کہ انہیں انڈے ،ٹماٹر مارے جارہے ہیں کیا عوام آپ کو گلاب کے پھول ماریں۔اسلا م آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا تھا کہ حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی تھی۔حکومت پالیسیوں کے باعث عوام میں نفرت بڑھ رہی تھی۔پہلے ہی کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں رہی سہی کسر سموگ نے کر دی تھی ۔سموگ کا حل ڈھونڈنے کی بجائے حکومت لوگوں کے کاروبارکو بند کر رہی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں