احسن اقبال نے فچ ریٹنگ کی رپورٹ مسترد کردی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک احسن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ فچ ریٹنگ کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا۔مس انفارمیشن اس وقت دنیا بھر کا بڑا چیلنج ہے، مس انفارمیشن پھیلاکر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روزمعاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی ، حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔

فچ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔

فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے، حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت پاکستان مالیاتی خسارہ 7.4 سےکم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔

فچ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہےہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں