استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب میں سیاسی جماعت کی حمایت مل گئی عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب میں سیاسی جماعت کی حمایت مل گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان کی صدر آئی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا ۔ تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔مبشر لال نے کہا کہ این اے117میں پی ٹی آئی کے تمام کارکن عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلائیں گے

عارف اعوان ایڈووکیٹ، نعیم گورائیہ ایڈووکیٹ کی وکلاء برادری کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔

وکلاء نے کہا کہ این اے117سے وکلاء عبدالعلیم خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بناناہے، شاہدرہ اور مضافاتی علاقوں کو ہر لحاظ سے اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ عام انتخابات میں اے این پی اور ہزارہ برادری کے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، جائز مقام دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ باعث مسرت ہے کہ وکلاء برادری این اے117میں ہمارے ساتھ چلے گی۔علاوہ ازیں این اے 117سے عبدالعلیم خان کے حق میں ایک اورامیدواردستبردارہوگیا۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں استحکام پاکستان پارٹی اورمسلم لیگ (ن)کے قائدین کے مشترکہ اجلاس میں مل کرانتخابی مہم چلانے پربھی اتفاق کر لیا گیا۔این اے 117سے امیدوارچوہدری واحد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اوران کاساتھ دینے کا اعلان کیا۔ دستبردارہونے اورساتھ دینے پرعبدالعلیم خان نے چوہدری واحد اوران کے ساتھیوں کاشکریہ ادا کیا۔ شاہدرہ سے سابق ناظم افضل بھولانے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنی بھرپورحمایت کا یقین دلایا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں