ریاض: سعودی تنظیم نے دنیا میں کپڑے کی سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ریکارڈ استعمال شدہ کپڑے عطیہ کر کے گنیز بک میں نام لکھوا لیا۔
سعودی تنظیم ’’ کسوہ فرح‘‘ نے دنیا میں کپڑے کی سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 5 کروڑ 90 لاکھ ٹن استعمال شدہ ملبوسات جمع کیے اور ان کپڑوں کو مستحق افراد میں تقسیم کر کے نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔
تنظیم نے 15 لاکھ استعمال شدہ کپڑوں کے جوڑے اکٹھے کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا اور دوسری مرتبہ یہ کامیابی حاصل کر لی۔
واضح رہے کہ اس فنڈریزنگ منصوبے کے تحت محدود آمدنی والوں یا کوئی آمدنی نہ کرنے والوں کو ملبوسات فراہم کیے جاتے ہیں
’’کسوہ فرح‘‘ پروجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک رکن اشواق النشوان کے مطابق 2019 میں بھی ایسوسی ایشن ملبوسات کی تعداد کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب رہی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی تنظیم ’’کسوہ فرح‘‘ کے اس منصوبے میں 6 ہزار سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔