اسدعمر کو جیل سے رہا کردیا گیا

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسدعمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

 اسد عمر کو اب سے کچھ دیر پہلے جیل سے رہا کیا گیا ، رہائی کے بعد وہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس بھی متوقع ہے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم خلیجی ائیرلائن کی پرواز سے ٹورنٹو جارہی تھیں جنہیں جناح ائیرپورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صائمہ ندیم کو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں انہیں کچھ دیر تھانے میں روک کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں