اسرائیل اور فلسطین کی موجودہ کشیدگی، ’دونوں اطراف کے معصوم انسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں‘ جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں، جمائمہ گولڈ اسمتھ

فلم پروڈیوسر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی کے دوران انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے سے دونوں فریقوں کو تباہ کن نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

فلسطین میں برسوں سے جاری اسرائیلی مظالم کے جواب میں حماس نے حملے کا آغاز راکٹ فائر اور اسرائیلی سرحد کے اندر داخل ہوکر یہودیوں کے خلاف جدوجہد کرنے سے کیا۔

ایسے میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’میں اس تنازعہ کے دونوں اطراف کے معصوم انسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘

اپنے مختصر لیکن بامعنی ٹوئٹ میں جمائمہ نے جو لکھا ’دونوں کی مذمت‘ اس کے معنی یہی بنتے ہیں کہ اسرائیلی افواج یا فلسطین کے گروہ میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ جمائمہ نے اپنے بیان میں کسی ملک کی طرف جھکاؤ کے بجائے انسانیت کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں