اسرائیل سے بدلہ لینے کا طریقہ زیرغورہے، میجرجنرل باقری

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا،اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا،بیان

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ اسرائیل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے۔ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔میجر جنرل محمد حسین باقری نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں، اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں