اسلام آباد میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات

اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نےنوٹس لیتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی۔ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایک روز میں 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں