اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل، کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے مگر کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی،پر تشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے ۔ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے مگر کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ پر تشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتایج کے خلاف احتجاج کی کال دیدی، پارٹی قیادت نے ریڈ زون میں ڈی سی آفس کے سامنے دھرنے کی کال دے دی۔

کارکن پریس کلب سے ڈی سی آفس تک ریلی نکالیں گے۔پارٹی قیادت نے دھرنا کے لئے قوائد و ضوابط جاری کردیئے۔کوئی کارکن ماسک پہن کر دھرنے میں شریک نہیں ہوگا۔ ماسک پہننے والے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ کارکن پرامن رہتے ہوئے دھرنے میں موجود قیادت کی ہدایات پر عمل کرینگے۔نجی و سرکاری املاک اور پولیس اہلکاروں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

کمشنراور سی سی پی او سیکورٹی یقینی بنائے تاکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد دھرنے کو سبوتاژ نہ کرسکیں۔خیبرروڈ کے صرف ایک طرف کو بند کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام امیدواران اور کارکنان کو پرامن احتجاج کی ہنگامی بنیادوں پر تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دن اور مقام کا کسی بھی وقت شارٹ نوٹس پر اعلان ہو گا۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے احتجاج میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کا 5 رکنی وفد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے احتجاج میں شریک ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم جی ڈی اے کے اعلان کردہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل جی ڈی اے نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے 16 فروری بروز جمعے کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں