اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
شبلی فراز کے گھر کے باہر pic.twitter.com/9RvvoZuBnB
— Arslan Baloch (@balochi5252) March 19, 2023
تحریک انصاف کے وکیل انتظار پنچوتہ نے ٹویٹ میں چھاپے کی تصدیق کردی۔
سینٹر شبلی فراز کے گھر پولیس کا گرفتاری کے لیے چھاپہ
— Intazar Hussain Panjutha (@intazarpanjutha) March 19, 2023
اسلام آباد پولیس نے سینیٹر شبلی فراز کے گھر کی تلاشی لی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس نے شبلی فراز کے اہلِ خانہ اور ملازمین کو ہراساں کیا۔
چھاپے کے وقت سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرشبلی فراز کے گھر چھاپے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ چادراور چار دیواری کا احترام کرے، آئی جی اسلام آباد فوری واقعے کی تفصیلی رپورٹ دیں۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کو پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس پر جج نے پی ٹی آئی رہنما کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم پر شبلی فراز کو عدالت میں پیش کیا گیا، شبلی فراز نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے ایس پی نے پکڑا اور گالیاں دیں۔
عدالت نے ڈی آئی جی کو بھی کمرہ عدالت میں طلب کیا، ایف سی کے زخمی اہلکار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد شبلی فراز کو پولیس کی جانب سے چھوڑ دیا گیا تھا۔