اسلام آباد کی حدود میں یکم اگست سے پلاسٹک کی اشیا کے استعمال اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد  وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیتی کوآرڈینیشن نے یکم اگست سے اسلام آباد کی حدود میں ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا سخت فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت نے سنگل یوز پلاسٹک کی اشیا کے استعمال، تیاری، درآمد، تقسیم، فروخت، فراہمی، ذخیرہ اندوزی، خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ان میں پلاسٹک کی کراکرکی،چینی کانٹا، چاقو، چمچ، پلاسٹک کٹلری، ڈھکن والے کنٹینر، باکس، کپ، پلیٹ، پیالے سمیت فوری کھانے یا مشروب سے متعلقہ پلاسٹک فوڈ، سروس کے سامان پر پابندی شامل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق ان اشیا کے پروڈیوسرز اور درآمدکنندگان کی جانب سے خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے ، دکاندار، ہاکر، سٹاک ہولڈر اور سپلائر کو دس ہزار روپے جبکہ خریدار کو ایک ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں