اسلام آباد کے نجی اپارٹمنٹس بھی زلزلے سے متاثر ہو گئے 13 منزلہ عمارت میں زلزلے کے بعد دیواروں میں دراڑیں بن گئیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی کا سبب بن سکتی ہیں

اسلام آباد گذشتہ روز آنے والے زلزلے سے اسلام آباد کے نجی اپارٹمنٹس بھی متاثر ہوئے۔13 منزلہ عمارت میں موجود دراڑیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی کا سبب بن سکتی ہیں۔زلزلے کے بعد دیواروں میں دراڑیں بن گئیں۔13 منزلہ عمارت میں اپارٹمنٹس ہیں جن میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی رہائش پذیر ہیں۔

سی ڈی اے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، اسلام آباد میں آفٹر شاکس نے بھی خوف و ہراس پھیلا دیا، تاہم اس زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی۔ اسلام آباد میں محسوس کیے جانے والے آفٹر شاکس کی شدت ساڑھے 3 سے زائد بتائی گئی ۔

منگل کی شب کو پاکستان میں شدید زلزلہ آنے کے باوجود ملک میں بڑی تباہی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی، زیادہ گہرائی ہونے کی وجہ سے شدید زلزلہ آنے کے باوجود پاکستان بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔ 2005 کے زلزلے میں گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی، اسی لیے بڑے پیمانے پر تباہی مچی تھی، جبکہ ترکی میں حالیہ زلزلے کے دوران بھی گہرائی صرف 17 کلومیٹر تھی، اسی لیے وہاں زیادہ تباہی ہوئی۔ بتایا گیا کہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی کم ہو تو اسی صورت میں زیادہ تباہی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

جبکہ شدید زلزلے کے باعث خیبرپختوںخواہ کے مختلف علاقوں میں درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ گھروں کی دیواریں گرنے، مکانات تباہ ہونے سے ایک خاتون جاں بحق، درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خیبرپختونخواہ کے 5 اضلاع سے مکانات تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ جبکہ زلزلے کے باعث کوہستان میں لینڈ سلائڈنگ بھی ہوئی، جس سے شاہراہ قراقرم بلاک ہو گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں