اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریاں شروع، کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئیگی، حارث نواز کچے میں بہت وارداتیں ہوگئیں، وہاں پر لوگ سرنڈر کررہے ہیں، نگراں صوبائی وزیر داخلہ

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ آج ملیرجیل کے دورے پر وہاں کا انتظام دیکھ کر خوشی ہوئی، ملیر جیل کی روٹی بہت اچھی تھی، مجھے اندازہ نہیں تھا جیل میں اچھا انتظام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں افغان مہاجرین کو بھی دیکھا ہے، اب افغان باشندوں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بلوچستان سے واپس افغانستان بھیج دیں گے۔

حارث نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کےساتھ زیادتی نہیں کرنی، غیر قانونی طور پر آئے ہوئے جو ہیں وہ کرائم میں ملوث ہیں، لہٰذا ہم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کردیں گے، البتہ جو رجسٹرڈ ہیں وہ پاکستان میں رہیں گے۔

نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچے میں بہت وارداتیں ہوگئی ہیں، وہاں پر لوگ سرنڈر کررہے ہیں، کسی کو قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سکرنڈ واقعہ کی رپورٹ تیار ہوگئی، کل سکرنڈ واقعہ کی فیملی سے ملوں گا ، ہم نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث لوگوں کو پکڑنا شروع کردیا ہے، لہٰذا کراچی میں چار سے پانچ روز میں بہت تبدیلی آئے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں