امام ضامن کس کا تھا، فاطمہ بھٹونے شادی کی تفصیلات بتا دیں دلہن نے اپنے فالوورز کیلئے سوشل میڈیا پردلکش تصاویربھی شیئرکیں

معروف مصنفہ اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو گزشتہ روز آبائی گھر 70 کلفٹن میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراہم کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

گراہم (جبران) سے فاطمہ کی شادی کی خبر ان کے چھوٹے بھائی ذوالفقاربھٹو جونئیر نے شیئرکی تھی، جس کے بعد اب فاطمہ نے بھی تقریب سے دلکش تصاویرشیئرکرتے ہوئے فالوورزکیلئے تفصیلات شیئر کی ہیں۔

نکاح کے موقع پر گراہم کے ساتھ ہنستی مسکراتی تصویر شیئرکرنے والی فاطمہ نے بتایا کہ نکاح کی مختصرتقریب ان کے خاندانی گھر 70 کلفٹن میں منعقد کی گئی تھی۔

اگلی تصویرمیں فاطمہ روایتی لال دوپٹہ سر پر اوڑھے بیٹھی ہیں جبکہ گراہم نے روایتی سندھی ٹوپی کے ساتھ گلے میں اجرک بھی ڈال رکھی ہے۔

دلہن نے کیپشن میں بتایا کہ ذوالفقار نے انہیں دادی (نصرت بھٹو )کا امام ضامن باندھا اور نکاح کی تقریب دادا ( ذوالفقار علی بھٹو ) کی لائبریری میں منعقد ہوئی، جو زمین پر فاطمہ کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ، ’پیچھے نظرآنے والی تصاویر میری خالہ، چچا اور والد کے بچپن کی ہیں اور پیپلز پارٹی کا اصل جھنڈا ان کے دادا کی جانب سے لگایا گیا تھا-‘

فاطمہ نے اپنی شادی پر سندھ کی دلچسپ ثقافتی روایت بھی برقراررکھی۔

انہوں نے ’لاؤں‘ نامی رسم کی تصویرشیئرکی جس میں دلہا اور دلہن کے سرآپس میں ٹکرائے جاتے ہیں۔

فاطمہ نے مزید بتایا کہ وہ کوئی اورتقریب منعقد نہیں کریں گی کیونکہ وہ شاندار شادیوں کے حق میں نہیں ہیں، خصوصاً ان جب کہ بہت سارے لوگ جدو جہد کررہے ہیں تو یہ بہت نامناسب محسوس ہوتا ہے۔

اس اہم دن پراپنے احساسات شیئرکرنے والی فاطمہ نے شکریہ کے ساتھ دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے فالوورزکو مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے والد (میر مرتضیٰ بھٹو) کو بہت یاد کیا لیکن وہ ان کے ساتھ ہی تھے، انہوں نے والد کو دل میں اور اپنے درمیان محسوس کیا کیونکہ وہاں موجود ہر شخص پاپا سے بہت پیارکرتا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں