امریکی شہر سان فرانسسکو میں مشتعل ہجوم نے ویمو ٹیکسی کو آگ لگا دی۔ شہریوں نے بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود سے چلنے والی گاڑیاں حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔
سان فرانسسکو میں ڈرائیور لیس ٹیکنالوجی کے بارے میں دن بہ دن شہریوں کے تحفظات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ جب سے شہر میں روبو ٹیکسی کی خدمات کو گرین لائٹ کیا گیا ہے تب سے متعدد حادثات پیش آچکے ہیں۔
روئٹرز کے مائیکل ونڈی کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سان فرانسسکو کے چائنا ٹاؤن میں قمری نئے سال کی تقریبات کے دوران ہجوم نے گاڑی کو گھیر لیا تھا۔
فوٹیج میں ہجوم میں شامل ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’اس گندگی کو آگ لگا دو‘۔
اس کے علاوہ سان فرانسسکو فائر ڈپارٹمنٹ میڈیا نے اپنے ٹوئٹ میں جلائی گئی ٹیکسی اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے فائر فائٹرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
Waymo Vehicle surrounded and then graffiti’d, windows were broken, and firework lit on fire inside the vehicle which ultimately caught the entire vehicle on fire. #SFFD
Photos by Séraphine Hossenlopp pic.twitter.com/aOTqL3Rk8V— SAN FRANCISCO FIRE DEPARTMENT MEDIA (@SFFDPIO) February 11, 2024
تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ویمو گاڑی کو گھیر کھڑکیاں توڑی گئیں اور پھر آگ لگادی گئی۔
واضح رہے کہ ٹیکسی کو جلانے کا مقصد واضح نہیں ہوسکا تاہم شہر میں ڈرائیور کے بغیر ٹیکنالوجی کے بارے میں عدم اعتماد بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔