امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار‘سب سے زیادہ اشیاءچین سے درآمد کی گئیں

امریکا نے 5 ارب 29 کروڑ ڈالر کی مصنوعات خریدیں جبکہ چین نے 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں.رپورٹ

مالی سال2024 میں امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا جبکہ سب سے زیادہ اشیاءچین سے درآمد کی گئیں مقامی کاروباری جریدے نے وزارت تجارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات سب سے زیادہ 5 ارب 29 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ پاکستان کی چین سے درآمدات 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہیں. رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی سال 2024 میں پاکستان کی چین سے درآمدات 24 فیصد بڑھیں مالی سال 2024 میں پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں 38 فیصد کم ہوئیں، جبکہ امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز رہا گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں