اسرائیلی فوج کا لبنان سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستوں پر دوبارہ حملوں‘ دو ٹینک بیس کے مرکزی گیٹ کو تباہ کرتے ہوئے زبردستی داخل ہوئے‘کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا. اقوام متحدہ کی امن افواج کا بیان
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ممکنہ ایرانی میزائل حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکا اسے اعلی سطح کے اینٹی میزائل اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم دینے اور فوجی عملے کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) سسٹم اور اس سے وابستہ فوجی اہلکاروں کے عملے کو اسرائیل میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے.
بیان کے مطابق میزائل سسٹم کا بنیادی مقصد ایران کی جانب سے اسرائیل پر یکم اکتوبر اور 13 اپریل کو کیے جانے والے بڑے حملوں کے بعد اسرائیلی فضائی دفاع کو مضبوط بنانا ہے ”این بی سی“نیوزکے حوالے سے بتایا گیاہے کہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ایران کی طرف سے عسکری اور توانائی کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے جواب میں اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کرنے کے لیے ہدف کا تعین کرلیا ہے تاہم اس بات کا کوئی عندیہ نہیں ہے کہ اسرائیل جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا یا قتل و غارت کرے گا رپورٹ میں نامعلوم امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے کارروائی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے .
رپورٹ کہا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام نے کہا کہ’ ’یوم کپور“ کی موجودہ تعطیل کے دوران جوابی حملہ کیا جاسکتا ہے دوسری جانب”الجزیرہ“ نے اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک بیان نشر کیا جس میں عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز کی تین پلاٹونوں کے بلیو لائن کو عبور کرنے کے بعد اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی لبنان میں اس کی امن فوج کے مرکزی بیس گیٹ کو تباہ کیا اقوام متحدہ کے امن دستوں نے ایک بیان میں کہا کہ صبح 4 بج کر 30 منٹ پر اسرائیلی فوج کے دو ٹینک ان کے مرکزی دروازے کو تباہ کرتے ہوئے زبردستی اندر اس داخل ہوئے جب امن دستوں کے فوجی سو رہے تھے.
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن افواج ”یونیفل“ نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی ہمارے امن فوجیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے ہمارے رابطے کے طریقہ کار کے ذریعے احتجاج کرنے کے تقریباً 45 منٹ بعد اسرائیلی ٹینک وہاں سے چلے گئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر امن دستوں نے اطلاع دی کہ ان کی رہائش سے تقریباً 100 میٹر شمال میں کئی راﺅنڈ فائر کیے گئے جو بظاہر کسی قسم کے کیمیکل ایجنٹ کے ساتھ حملہ تھا حفاظتی ماسک پہننے کے باوجود کیمپ میں دھواں داخل ہونے کے بعد 15 امن فوجیوں کو جلد کی جلن اور معدے کے مسائل سمیت مختلف اثرات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ امن دستوں کے فوجیوں کا علاج جاری ہے.