امریکہ میں پرفیشنل فائٹس جیتنے والے کک باکسر شاہ زیب رند کی کوئٹہ واپسی میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ ٹائٹل ہے، شاہزیب رند

امریکہ میں پرفیشنل فائٹس جیتنے کے بعد کک باکسر شاہ زیب رند کی کوئٹہ واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی اور محکمہ کھیل کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شاہ زیب رند نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، شاہ زیب نے ہیوی فائٹ جیتی۔

تین بار پاکستان کے قومی ووشو چیمپئن شاہ زیب رند نے دورہ امریکہ کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کا ٹور اچھا رہا۔

انہوں نے کہا کہ دو پورفیشنل فائٹس آج تک کسی نے نہیں جیتیں، میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ ٹائٹل ہے، امید ہے کہ حکومت مجھے سپورٹ کرے گی۔

بلوچستان کے پہاڑوں سے ون چیمپئن شپ پروفیشنل فائٹر تک کا سفر طے کرنے والے شاہ زیب رند کا شمار کوئٹہ کے قابل فخر مارشل آرٹسٹوں میں ہوتا ہے۔

شاہ زیب رند نے صرف چار سال کی عمر میں مارشل آرٹ کی مشق شروع کی اور اس نے 70 سے زائد فتوحات حاصل کیں

ون چیمپیئن شپ روسٹر میں شامل ہونے والے سب سے زیادہ ورسٹائل ایتھلیٹس میں سے ایک شاہزیب نے 6 ستمبر 2019 کو اپنا پروموشنل ڈیبیو کیا اور عالمی اسٹیج پر قدم رکھا۔

شاہزیب رند نے کہا کہ پہلے حکومت نے سپورٹ نہیں کیا تھا امید ہے اب کرے گی، میں بلوچستان کے نوجوانوں کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہ زیب رند پاکستان اور بلوچستان کا فخر ہیں، وزیر اعلیٰ کی مکمل ہدایات ہیں کہ شاہ زیب رند کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں