واشنگٹن امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی میں ٹکرا ئے ہیں، یہ حادثہ تربیتی مشق کے دوران پیش آیا ہے۔
فورٹ کیمبل میں عوامی امور کے دفتر کی ترجمان نندس تھورمین نے اس حوالے سے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ حادثہ بدھ کی شب پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹرِگ کاؤنٹی جہاں یہ حادثہ پیش آیا، فورٹ کیمبل سے تقریباً 25 میل شمال مغرب میں واقع ہے۔
حادثے کی بابت درست حقائق جاننے کے لیے پولیس، ایئر فورس اور دیگر متعلقہ اداروں نے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔