وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں انتخابات ہونگے ،عوام آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو کامیاب کرائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلدپاکستان آئیں گے۔
نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا ،سازشی کردار بھی ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔
نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو ترقی دی،آج ہمیں آئی ایم ایف پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔
ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے۔
اتفاق رائے ہے ملکی مسائل کا حل کسی واحد سیاسی جماعت کے پاس نہیں،اگلے 5 سے10 سال وسیع البنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہوگی۔
انتخابات کے بعد وسیع البنیاد معاشی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے،75سال سے جاری پالیسی نتائج نہ دے سکی ، اصلاحات کرنا ہونگی۔
اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے انرجی سیکٹر کے لاسز کو ختم کرنا ہوگا ،قومی اصلاحاتی پروگرام سے تمام شعبوں میں اصلاحات لانا مقصود ہے۔