انجینئیروں کا انوکھا کارنامہ، سڑک دونوں اطراف سے کھلے کنویں پر لاکر ختم یہ انوکھی سڑک کن انجینئیروں کا کارنامہ ہے؟

کراچی کے علاقے جام کنڈا ملیر میں ایک سڑک تعمیر کی گئی، لیکن علاقہ مکین اس نئی نویلی سڑک کو دیکھ کر خوش ہونے کے بجائے آگ بگولہ ہوگئے، کیونکہ سڑک کے دونوں حصے ایک کھلے کنویں کے دہانے پر آکر مل رہے تھے۔

یعنی دونوں اطراف سے اگر کوئی گاڑی آئے تو وہ سیدھا کنویں میں جاگرے۔

علاقہ مکینوں نے جام کنڈا اور پیر کرنڈی کے بیچ بنائی گئی اس سڑک اور کنویں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی اور دعویٰ کیا کہ سڑک پر ملیر ایکسپریس وے بنایا جا رہا ہے اور کنواں بند کئے بغیر ہی سڑک بنا دی گئی ہے، اور سڑک بند کرنے کے کچھ خاص انتظامات موجود نہیں ہیں، جس سے کسی بھی قسم کا افسوس ناک واقعہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

تاہم، جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس سڑک کی تعمیر میں ضلعی انتظامیہ کا کوئی ہاتھ نہیں، بلکہ یہ سڑک نامعلوم بلڈرز کی جانب سے بنائی گئی ہے جو کہ اس زمین پر پلاٹنگ کر رہے ہیں۔

یونین کونسل گوٹیرو کے انجینئیر ظفر کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ ڈسٹرکٹ کونسل کا نہیں بلکہ پرائیویٹ بلڈرز نے یہ سڑک تعمیر کی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں