اوگرا کو امپورٹڈ ایل پی جی پر قیمتوں میں کمی کے اطلاق کا حکم قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا کو نوٹیفکیشن میں فوری ترمیم کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے امپورٹڈ ایل پی جی پر بھی اوگرا کی قیمتوں میں کمی کے اطلاق کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا ہے، اور امپورٹ کردہ ایل پی جی پر بھی اوگرا کی قیمتوں میں کمی کے اطلاق کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے اوگرا کو امپورٹڈایل پی جی پر قیمتوں میں کمی کے اطلاق کا حکم ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کیلئےاوگرا نوٹیفکیشن میں فوری ترمیم کرے۔

عدالتی حکم میں اوگرا کو 2 ماہ میں عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں ایل پی جی امپورٹر اور لوکل کوٹہ ہولڈرز مصنوعی قلت کر کے ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کررہے ہیں۔ مافیا نے 16 اور 17 اپریل کو مسلسل دو روز میں فی کلو ایل پی جی پر 20 روپے کا اضافہ کیا تھا، جس پر چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں دوسری اور ایک ماہ میں تیسری بار بلا جوازاضافہ کردیا گیا ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کی جگہ 320 روپے فی کلو پر پہنچ گئی، اور اس کی مزید قیمت بڑھنے کا اندیشہ ہے، ایل پی جی امپورٹر اور لوکل کوٹہ ہولڈرز مصنوعی قلت کر کے ایل پی جی کی قیمت بڑھا رہے ہیں، حکومت اس بلیک مارکیٹنگ کا فوری نوٹس لے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں