ایمرٹس ایئرلائن کا 71فیصد اضافے کے ساتھ ایک سال میں 5اعشاریہ1 ارب ڈالر منافع کمانے کا اعلان

دو سالوں میں کمپنی نے 8اعشاریہ1 ارب ڈالرمنافع حاصل کیا‘ایمرٹس نے اپنے فضائی بیڑے کی توسیع کے لیے مجوعی طور پر 205 طیاروں کا آرڈر د ے رکھاہے. رپور

متحدہ عرب امارت کی فضائی کمپنی ”ایمرٹس“نے 5اعشاریہ1 ارب ڈالر کے سالانہ منافع کا اعلان کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ہے ایئرلائن نے مسلسل دوسرے سال منافع کانیا ریکارڈ قائم کیا ہے. عرب کاروباری جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کی مضبوط طلب کا حوالہ دیتے ہوئے”ایمرٹس“ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں کمپنی کا منافع 8اعشاریہ1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو 2020-2022 کے دوران وبائی امراض سے متاثر ہونے والے نقصانات سے کہیں زیادہ ہے.

ایمریٹس گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے ایک بیان میں کہا کہ امارات گروپ نے ایک بار پھر نئی ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے دنیا کی سب سے بڑی طویل فاصلے کی فضائی کمپنی امارات گروپ کے آپریٹر” ایمریٹس “ نے گزشتہ سال ریکارڈ 3 ارب ڈالر کے منافع کا اعلان کیا تھا یہ کرونا کے وبائی مرض کے بعد منافع میں واپسی تھی جبکہ ایمریٹس کوعالمی وباءکے دوران 2021-2022 میں 1اعشاریہ1 ارب ڈالر کا خسارہ ”ایمرٹس“نے ایک سال قبل اپنے مجموعی خسارے 5اعشاریہ5 ارب ڈالر کو ختم کردیا کرتے ہوئے دوبارہ منافع کی طرف واپسی کا سفرشروع کیا کرونا کے دوران کمپنی کواپنے بیڑے کو گراﺅنڈ کرنے اور عملے کو فارغ کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا.

شیخ احمدبن سعید المکتوم نے کہا کہ گروپ کی بہترین مالی حیثیت نے آج ہمیں مستقبل کی ترقی اور کامیابی کے لئے ایک مضبوط پوزیشن میں رکھا ہے یہ ہمیں اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو مزید بہتر مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کے قابل بناتا ہے انہوں نے کہا کہ گروپ نے صرف ایئر لائن کے کاروبار نے 63 فیصد اضافے کے ساتھ 4اعشاریہ7 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع کمایا امارات گروپ میں ہوائی اڈوں کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ڈی ناٹا بھی شامل ہے، جس کا منافع چار گنا سے زیادہ 400 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے.

امارات گروپ کی افرادی قوت 10 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 1لاکھ12ہزار406 تک پہنچ گئی ہے ایئر لائن کو اگست میں 10 نئے ایئربس اے 350 طیارے ملیں گے لیکن بوئنگ کے 777 ایکس تاخیرسے دوچار ہیں کمپنی نے اپنے فضائی بیڑے کی توسیع کے لیے مجوعی طور پر 205 طیاروں کا آرڈر د ے رکھاہے.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں