ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیراعظم کو پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی شہبازشریف اور کرسٹالینا جور جیوا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف اور منیجنگ ڈائریکٹر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جور جیوا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جورجیوا سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے ایس بی اے کی منظوری پر کرسٹالینا کا شکریہ ادا کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے قائل کردینے والا کیس بنایا، شرائط کی تکمیل کے حوالے سے آئی ایم ایف بورڈ شک و شبے میں تھا۔

کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ شک تھا کہ پاکستان شرائط پوری نہیں کرپائے گا لیکن وزیراعظم پاکستان سے ذاتی طور پر ملنے کے بعد بورڈ کو بتایا کہ پاکستان شرائط پر عمل درآمد پر سنجیدہ ہے، ماضی میں پاکستان کے ساتھ بے اعتمادی کی فضا رہی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب دونوں اطراف باہمی اعتماد کا تعلق قائم ہوچکا ہے، پاکستان آئی ایم ایف کا خاص رکن ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جور جیوا نے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں