ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ مطالبات سے متعلق پیپلز پارٹی کے رویے کے حوالے تحفظات کا اظہار

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی حکومت سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر شکوہ کیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وفاقی حکومت سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر شکوہ کیا، اور مطالبات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رویے کے حوالے تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے سندھ میں حلقہ بندیوں کی درستگی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بات چیت کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں