ایم کیو ایم کی کاوشیں رنگ لے آئیں، حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے متاثرین کی مالی امداد منظور وزیراعظم کا خود سانحہ حیدر آباد متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کا عندیہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ رکن سید وسیم حسین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے حیدرآباد میں سانحہ پریٹ آباد کے متاثرین کی مالی مدد کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے سلنڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد متحدہ رکن اسمبلی سید وسیم اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم نے وزیر اعظم کو خط میں اس جانب توجہ دلائی تھی، جس کے بعد وزیراعظم نے خود سانحہ حیدر آباد متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

حیدرآباد سلنڈر بلاسٹ حادثے میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کئی زخمی افراد کراچی و حیدراباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں