ایک دن میں 89 کھرب روپے کما کردنیا کا امیر ترین فرد بننے والا شخص ان کی دولت میں ایک دن میں 32 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران برنارڈ آرنلٹ اور جیف بیزوز کے درمیان دنیا کے امیر ترین فرد بننے کی دوڑ دیکھنے میں آئی۔جس دوران کئی بار جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بنے اور پھر برنارڈ آرنلٹ ان کو پیچھے چھوڑ کر اوپر آگئے۔مگر اب لگتا ہے کہ پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ 22 مارچ کو ان کی دولت میں 32.3 ارب ڈالرز(اننانوے کھرب پاکستانی روپے سے زائد)کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔جی ہاں واقعی بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں ایک دن میں 89 کھرب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور وہ اب 230 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

اس سے قبل 21 مارچ کو ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا مگر اب وہ 202 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کافی عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اس وقت 185 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔مگر ایسا لگتا ہے کہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کا اعزاز جلد میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے نام ہو جائے گا جو 181 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔اس سال کے دوران مارک زکربرگ کی دولت میں سب سے زیادہ 52.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 154 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں