ایران نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے قطر کی درخواست مسترد کردی۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا تازہ دور ختم ہوگیا ہے۔اس موقع پر جاری اعلامیے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ آج جن نکات پر اتفاقِ رائے ہوا ہے اُن کی بنیاد پر اِسی ہفتے جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔
دوسری طرف ایران کی قیادت نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی قطر کی درخواست مسترد کردی ہے۔
قطر کی قیادت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایسے میں اسرائیل پر حملے سے معاملات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔
دوحہ میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ امید ہے آج طے شدہ نکات پر جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا۔
جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تمام وفود اگلےہفتے کے اختتام سے پہلے دوبارہ ملیں گے۔
غزہ میں جامع جنگ بندی کے سلسلے میں کیے جانے والے مذاکرات میں امریکا، قطراور مصربھی شریک رہے ہیں۔ ان تمام ممالک کی کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طور جنگ کو ٹالا جائے اور جنگ بندی کی راہ ہموار کی جائے تاکہ پورا خطہ خاک و خوں میں غلطاں ہونے سے محفوظ رہے۔