ای چالان جمع نہ کروانے تک پولیس سروسز میسر نہیں ہوں گی شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ای چالان جمع نہ کروانے تک پولیس سروسز میسر نہیں ہوں گی،شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، فریش لائسنس اور دیگر سہولت میسر نہ ہوگی جبکہ ای چالان نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکشن سمیت 14 مختلف سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاوٴن کا حکم دے دیا گیا۔سیف سٹی پنجاب، پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا۔ ٹریفک سگنل، لین لائن، دھواں چھوڑنے، ون وے ٹریفک سمیت متععد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔

گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیرز اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کاکہنا ہے کہ منظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سی ٹی او لاہور کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاو¿ن تیز کرنے کا حکم دیا تھا۔عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

اب بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے اور لین لائن پر خصوصی کریک ڈاوٴن کیا جائے گا۔کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھااوربغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سخت کریک ڈاوٴن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں