اے آئی کی مدد سے تاوان وصولی کا انوکھا واقعہ متاثرہ خاتون نے مبینہ پولیس اہلکار سے متعلق انکشاف کر دیا

آرٹیفیشل انٹیلینجس کے استعمال نے بھارتی پولیس کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں، بھارت میں اسکیمرز نے پولیس افسر بن کر خاتون کو دھمکانا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی ٹی وی ”این ڈی ٹی وی“ کی رپورٹ کے مطابق ایکس پر ایک صارف کاوری کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی ہے۔

صارف کے مطابق کالر نے اپنا تعارف پولیس افسر کے طور پر کرایا اور کہا کہ کیا آپ ’کے‘ (کاوری نے بیٹی کا نام نہیں لیا) کی والدہ بات کر رہی ہیں؟

جس پر ماں پریشان ہو گئی، اگلے ہی لمحہ مبینہ پولیس افسر نے کہا کہ آپ کی بیٹی کو ہم نے گرفتار کر لیا ہے۔

وجہ بتاتے ہوئے مبینہ پولیس افسر نے کہا کہ آپ کی بیٹی، اپنی 3 ساتھیوں کے ہمراہ ممبر لوک سبھا کے بیٹے کو بلیک میل کرتی ثبوت کے ساتھ پکڑی گئی ہیں۔

تاہم اس سب میں کاوری نے مزید بتایا کہ وہ سمجھ گئی تھیں کہ یہ فیک کال ہے اور کوئی اسکیم کر رہا ہے۔ خاتون نے فوراً کال ریکارڈنگ آن کی اور ساتھ ہی مبینہ پولیس افسر سے درخواست کی کہ بیٹی سے بات کراؤ۔

جس پر پہلے تو مبینہ پولیس افسر غصہ ہوا اور پھر ایک ساؤنڈ چلا دیا، جو کہ ہو بہو کاوری کی بیٹی کی آواز سے مشابہت رکھتا تھا، جس میں مبینہ طور پر بیٹی کی آواز میں کہا جا رہا تھا کہ ’ماں مجھے بچا لو، ماں مجھے بچا لو‘۔

کاوری نے کہا کہ مبینہ پولیس افسر نے بیٹی کی بازیابی کے لیے رقم کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی کیس ختم کرنے کی بھی آفر کی۔

جس پر خاتون نے دوبارہ کہا کہ میری بیٹی سے دوبارہ بات کراؤ، مبینہ پولیس اہلکار شدید غصہ ہو گیا، تاہم اس سب میں کاوری ہنسنے لگی اور کہا ہاں! لے جاؤ میری بیٹی کو۔ جس پر مبینہ پولیس اہلکار نے فون ہی رکھ دیا۔

کاوری کا کہنا تھا کہ اسکیم آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے کی جا رہی ہے، میری بیٹی کی آواز کو بھی اسی طرح بنایا گیا تھا۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اپنے ساتھ پیش آئے تجربات شئیر کیے گئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں