بارش کے دوران مختلف حادثات میں 9 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق تمام بچوں کی لاشیں نکا ل کر ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، ریسکیو حکام

ملک بھر میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں نو بچوں سمیت گیارہ افراد لقمہ اجل بنے، لسبیلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ستتر بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

لاہورمیں بارش دوران مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرگودھا میں 2 بچے برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے بچوں کی شناخت 12 سالہ عدنان اور 10 سالہ کنور کے نام سے ہوئی۔

لاہورکے علاقے گجومتہ میں گھر کی چھت گرگئی ملبے تلے دب کربچی جاں بحق اورپانچ افرادزخمی ہو گئے۔ نشاط کالونی میں موٹرسائیکل سوار30 سالہ شخص بجلی کے پول سےکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

چونگی امرسدھو میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوا، راولپنڈی میں 22 سالہ لڑکی برساتی نالے میں ڈوب گئی، سڑک پر پانی کا تیز بہاؤ دیکھ کر لڑکی فٹ پاتھ پرکھڑی ہوگئی۔

لڑکی نے سڑک عبور کرنے کیلئے لڑکے کو بلایا مگر خود اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور برساتی ریلے کی نذر ہوگئی۔

کراچی گلشن معمار میں برساتی جوہڑمیں گرنے والے 10 سالہ بچے کی لاش نکال لی گئی بچے کے والدین لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بغیر گھر لے گئے۔

لسبیلہ کے گوٹھ اسماعیلانی میں سیلابی ریلے میں تین بچے بہہ گئے، بیلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 بکریاں ہلاک ہوئیں، جبکہ ایبٹ آباد کی بلال ٹاؤن میں بھی بچی برساتی نالے میں بہہ گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں