بر طانیہ آنے والوں کے لیے الیکٹرانک سسٹم متعارف کرادیا گیا

غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے بر طانیہ آنے والوں کیلئے الیکٹرانک سسٹم متعارف کرادیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پناہ کی متلاشیوں کو روپوشی سے روکنے کیلئےالیکٹرانک ٹیگ لگایا جائے گا جس کے تحت کشتیوں پربرطانیہ میں داخل ہونے اور سیاسی پناہ کے دعوے داروں کو پکڑ کر برطانیہ سے نکالا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال غیر قانونی طریقوں سے سمندر کے ذریعے سفر کرنے سفر کرنے والوں کی کشتی کو کئی حادثات پیش آئے جس میں متعدد افراد جان کی بازی ہارگئے۔

یونان کے ساحلی علاقے میں 14 جون کو کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن میں سے 104 کو بچا لیا گیا تھا جن میں سے 12 کا تعلق پاکستان سے تھا، جبکہ کشتی پر سوار پاکستانیوں کی تعداد 3 سو سے زائد بتائی گئی تھی۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کے پہلے گروپ میں 50 افراد کو پہلے ہی پورٹ لینڈ کے’’بیبی سٹاک ہوم‘‘ سٹیمر میں منتقل کیا گیا تھا،ان پناہ گزینوں کی تعداد بڑھ کر 500 تک پہنچ گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں