وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے یواین سیکرٹری جنرل کو فون کرکے اسلام وفوبیا کے خلاف جامع حکمت عملی کے لیے اقوام متحدہ کی مشترکہ کاوشوں کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فون پر بات کی اور سیلابی صورتحال کے بعد ان کےتعاون پر شکریہ ادا کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے سپلائی چین میں تعطل آنے پر غذائی خدشات کے چیلنجز پر بات کی اور بلیک سی گرین انیشی ایٹوو کی مذاکرات کے ذریعے بحالی پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل سے قرآن پاک کے حوالے سے واقعات پر بھی بات کی، اور اسلام وفوبیا کے خلاف جامع حکمت عملی کے لیے اقوام متحدہ کی مشترکہ کاوشوں کا مطالبہ کیا۔