نوجوان سیاسی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت شروع کر دی گئی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔خاندان میں اس حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کو کب شادی کرنی چاہیے۔ خالہ اور پھوپھو نے شادی کے مختلف پروپوزل فیملی کے سامنے رکھے۔
بلاول بھٹو کی شادی کے فیصلے میں میں دونوں بہنوں کا کردار اہم ہوگا۔ بلاول بھٹو کی شادی اکثر سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہتی ہے۔ بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب 2019 میں اس حوالے سے ان کے والد آصف علی زرداری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔
آصف زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ان کے صاحبزادے بلاول شادی کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔
تاہم بلاول بھٹو کیلئے لڑکی ڈھونڈی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے بھی خود بیان جاری کیا تھا، بلاول بھٹو نے تصدیق کی تھی کہ ان کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ان کی شادی نزدیک ہے، تاہم اس حوالے سے وہ فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔ کچھ عرصہ قبل بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان کی شادی کیلئے لڑکی کا فیصلہ ان کی بہنیں کریں گی۔
ان کی اہلیہ کسے بننے ہے، لڑکی پسند کرنے کا کام انہوں نے اپنی بہنوں پر چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کیلئے لڑکی پسند کی جا چکی ہے، تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں۔ جلد ہی تمام تفصیلات عوام کیلئے جاری کر دی جائیں گی۔