بلوچستان میں پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشین، دالبندین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، کوئٹہ، چمن سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اور کلمہ طیبہ کر ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی الصبح پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ روز دن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 113 کلومیٹر دور اور 75 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں