بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت نجم الحسن شنتو کریں گے۔ سکواڈ میں محمود الحسن، ذاکر حسین، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفیق الرحیم، لٹن کمار داس، مہدی حسن، تیجل الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود اور سید خالد محمود شامل ہیں۔

فاسٹ بولر تسکین احمد اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب الحسن بھی بنگلہ دیش سکواڈ کا حصہ ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن امریکہ سے پاکستان پہنچیں گے۔

یاد رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ21 اگست سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

بنگلہ دیش ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا ،پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ کو ٹیم پہلے بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔

شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین دن پریکٹس کے بعد اسلام آباد جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں