کراچی کے ضلع غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ تین بچوں کو بازیاب بھی کروایا گیا ہے۔
ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے چھ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، ملزمان کا گروہ دس سے چودہ سال کے درمیان بچوں کو اغوا کر کے انھیں بدفعلی کے لئے سپلائی کرتے تھے ۔
پولیس کے مطابق 11 مئی کو ایک بچہ لاپتہ ہوا تھا، جس کی وجہ سے اس گینگ کے بارے میں معلوم ہوا، ملزم نثار بچوں کو 100 سے 200 روپے دے کر گیم کھیلنے کا لالچ دیتا اور بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، ملزم پانچ بچوں کو وہ اپنے پاس رکھتا تھا اور ان سے بدفعلی کرتا تھا اور آگے سپلائی کیا کرتا تھا۔
ایس پی اورنگی کے مطابق ملزمان پولیس سے بچنے کے لئے آن لائن موٹرسائیکل سروس کے ہیلمٹ استعمال کرتے تھے ہیلمٹ لگا کر ایک بچہ کو کسی ایک مقام سے دوسرے کی جانب لے کر جاتے تھے۔