بھارت کیساتھ ٹاکرا: پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان

پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے زی نیوز کے مطابق فخر زمان اور امام الحق کی قائم شدہ اوپننگ جوڑی مسلسل مشکلات کا شکار رہی ہے۔ سری لنکا کے خلاف حالیہ میچ میں پاکستان نے فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی جگہ عبداللہ شفیق نے چیلنجنگ ہدف کے تعاقب میں شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

امکان ہے کہ شفیق اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔ تاہم اگر کپتان بابر اعظم امام الحق کو نظر انداز کرتے ہوئے فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کرتے ہیں تو یہ حیران کن نہیں ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ فخر زمان کے پاس دھماکہ خیز بلے بازی کی صلاحیتیں اور بھارت کے خلاف مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے۔

ایک اور ممکنہ تبدیلی جس پر پاکستان غور کر سکتا ہے وہ یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر محمد نواز کو ڈراپ کرکے موجودہ میچ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد وسیم جونیئر یا لیگ اسپنر اسامہ میر میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں