بھوک کے شکار ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان دنیا کے 129 ممالک میں سے 99 ویں نمبر ہے جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی اور معاشی بحران کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے یکساں مواقعوں تک رسائی اور استطاعت نہ ہونا بھی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بھوک کے عالمی انڈیکس (گلوبل ہنگر انڈیکس)کی 2022 کی رپورٹ میں پاکستان 26.1 اسکور کے ساتھ 99 ویں نمبر پر ہے اور رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ میں بھی صورت حال ٹھیک نہیں۔

پاکستان کا 2007 اور 2000 کی رپورٹوں میں اسکور بالترتیب 32.1 اور 36.8 تھا اور بدترین اسکور 2014 میں 29.6 تھا تاہم 2022 میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا اور پاکستان مزید نیچے نمبر پر چلا گیا۔

گلوبل ہنگر انڈیکس کی رپورٹ 2022 کے مطابق تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہے کہ کم از کم بھی 2030 تک پاکستان سمیت 46 ممالک خوراک میں کمی پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

قبل ازیں ورلڈ فوڈ پروگرام اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی مشترکہ طور پر تیار کی گئی اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خوفناک انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد کو “انتہائی شدید غذائی عدم تحفظ” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ب

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں