شیخوپورہ سی آئی اے پولیس نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سی پی او ایاز سلیم کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ قبل بینک وین لوٹی تھی۔ ملزمان سے 9 کروڑ 74 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم وہاڑی،لاہور،شیخوپورہ اور دیگر اضلاع سے برآمد کی گئی۔سی سی پی او نے مزید بتایا کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ راتوں رات امیر بننے کے لیے فلم دیکھ کرواردات کی منصوبہ بندی کی۔
ملزمان نے بینک وین سے رقم وین کے ڈرائیور کے ساتھ مل کر لوٹی تھی۔ خیال رہے کہ 28ستمبر کو تھانہ چھلگری کی حدود قومی شاہراہ پر ٹنڈو سعید خان کے قریب ڈکیتی کی ایک واردات پیش آئی تھی جس میں بینک کیش لے جانے والی ایک وین کو 11مسلح افرادنے 15کروڑ 29لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ، اس واردات کے بعد پولیس نے وین ڈرائیور اصغر شاہ اور مرزا کو حراست میں لے لیا تھاجنہوں نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہو نے کا اعتراف کیا ۔
مزید ملزمان کی گرفتاری ہو ئی اوران کی نشاندہی پر ایک ملزم انیس چنہ کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد دیگر ملزمان سے لوٹی ہو ئی رقم برآمد ہو ئی ، انیس چنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا ہے ۔ ملزم انیس چنہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کا گروپ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ، ایس ایس پی نے بتایا کہ گزشتہ شب انیس چنہ ولدیوسف چنہ کے ساتھی طاہر عرف ماموں عرف قاسم ولد اصغر مستوئی ،عاقب ولد صادق مستوئی اورظہیر ابڑو ولد جمال ابڑو ہلاک ہو ئے ہیں ، ان سے مبلغ5کروڑ 10لاکھ روپے 3ٹی ٹی پسٹل ،ایک عد د کلاشنکوف 2موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے اس موقع پر چاروں مارے جانے والے ڈاکوؤں کے کرمنل ریکارڈ سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا اور کہاکہ جلد ہی اس سلسلہ میں دیگر افراد کو گرفتا ر کرکے ان سے بقیہ رقم بھی برآمد کرلی جائے گی ـ۔