نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، افسران سے کہتی ہوں کہ دھمکیوں سے مرعوب نہ ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔