ترکیہ میں 5.3 شدت کا ایک اور زلزلہ زلزلہ 7 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی

زلزلے کی جھنجھوڑ نے ایک بار پھر ترکیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز ترکیہ کے وسطی نگدے صوبے میں 5.3 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلہ 7 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور مقامی وقت کے مطابق ضلع بور میں دوپہر 1 بجے کے بعد آیا جس کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں صرف ترکیہ میں 44 ہزار اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 6 ہزار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کی شدت 7.7 تھی جس کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جب کہ زلزلے کے بعد تقریباً 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں