کرا چی 28 فرو ر ی ۔ضلع جنو بی میں مو ر خہ یکم ما ر چ 2023 سے شرو ع ہو نے والی مر دم شماری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹا ئرڈ محمد سعید لغاری نے کی جبکہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، پی بی ایس کے افسران اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹا ئرڈ محمد سعید لغاری نےہدایات دیں کہ مردم شماری کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مردم شماری کے لیے آنے والی ٹیموں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اور اس کی انجام دہی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیں کہ اس حوالے سے آنے والی ٹیموں کو مکمل رہنمائی کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments