حال ہی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکا شان شاہد نے عید الطفر پر ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کے ہدایتکار فیصل قریشی پر نام لیے بغیر سخت تنقید کی تھی لیکن جب ساتھی فنکاروں کی جانب سے شان کے بیان کی مذمت کی گئی تو شاہد نے اپنا موقف تبدیل کردیا ۔
گزشتہ دنوں شان شاہد نے ایک تبصرے میں کہا تھا کہ45 سیکنڈ کے کمرشل میں اور ایک فلم بنانے میں بہت فرق ہے، یہ پروڈیوسر کی ذمہ داری ہے کہ بہتر ہدایت کار کو رکھے ۔
مزاحیہ اداکار اور ہدایتکار فیصل قریشی مفرد اور دلچسپ اشتہارات بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں تاہم عید کے موقع پر بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم منی بیک گارنٹی ریلیز کی گئی ہے ۔
شان کے تبصرے پر اداکار مانی نے ایک پوسٹ کے زریعے جوابی وار کیا انہوں نے بدلے میں شان شاہد کی پرانی فلم کی ایک کلپ شیئر کی جس میں شان نماز پڑرہے ہوتے ہیں اور حملہ آور ان پر گولیاں چلاتا رہتا ہے لیکن انہیں گولی نہیں لگتی ۔
Mani responds to Shaan's comment on "Money Back Guarantee" and director Faisal Qureshi by sharing this clip from Shaan's film as actor and director "Moosa Khan". #Mani #ShaanShahid #MoneyBackGuarantee pic.twitter.com/xeBtwZ0RlH
— Pakistani Cinema (@PakistaniCinema) May 3, 2023
مانی نے لکھا کہ مذکورہ 45 سیکنڈ کی کلپ شان شاہد کی بلاک بسٹر فلم کی ہی ہے، جس میں گولی ان کے چہرے سے ایک انچ کی دوری سے گزر رہی ہے۔
مانی کے بعد اداکار شمعون عباسی نے بھی اپنے فیس بک پوسٹ کے زریعے شان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
اداکار شمعون عباسی نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی فلم کی تنقید کرنے سے پہلے شان شاہد کو اپنی گزشتہ کچھ سالوں کی فلموں پر بھی توجہ دینی چاہئےجو باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکیں اور صرف 3 دنوں میں سینما گھر سے ہٹا دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم دادل ، منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی جیسی فلمیں ابھی بھی سینما گھروں میں لگی ہوئی ہیں اور کچھ آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔
اس کے بعد آج فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شان شاہد کے تبصرے کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
I respect his views and hope he has seen the film before sharing his opinion.#MoneyBackGuarantee #ZashkoFilms #GameOverProductions #MBG #MBGOfficial pic.twitter.com/5KKHyWnBEn
— Faisal Qureshi (@Faisalq_fq) May 4, 2023
ساتھی فنکاروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین بھی شان کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے کہ اسی دوران آج انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی اس معاملے کی آگ پانی ڈالنے کی کوشش کی ۔
Support Pakistani films as they are our own .. evolution of our stories and film making must not stop .. #moneybackgurantee #hueytumajnabi
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 4, 2023
شان نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں پاکستانی فلموں کو سپورٹ کرنا چاہیے، یہ ہماری اپنی ہیں اپنی کہانیوں کا ارتقا اور فلمیں بنانے کا یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی فلموں کا ٹیگ استعمال کیا۔