جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی اسی سے میں الیکشن لڑوں گی سمجھ نہیں آ رہا انہیں اتنا ڈر کیوں ہے،ضمانتیں اور کاغذات نامزدگی مسترد کرانے کی بجائے الیکشن میں مقابلہ کریں،صنم جاوید

پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار کارکن صنم جاوید کا کہنا ہے کہ جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی اسی سے میں الیکشن لڑوں گی۔صنم جاوید خان کو اج جب عدالت پیش کیا گیا تو انہوں نے پولیس وین سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بہت زیادہ ڈر ہے۔نہ تو ضمانتیں منظور ہونے دے رہے ہیں اور نہ ہی کاغذات نامزدگی 

صنم جاوید نے کہا کہ میں نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں لیکن ان لوگوں کا ڈر سمجھ میں نہیں آرہا۔یہ لوگ کاغذات ہیں نامزدگی مسترد کرواتے جا رہے ہیں،کاغذات نامزدگی مسترد کرانے کی بجائے بہادر بنیں اور الیکشن لڑیں۔

گذشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں گرفتار کارکن صنم جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج خالد وزیر نے کیس کی سماعت کی ۔ پولیس نے ملزمہ کو ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا اور عدالت سے تفتیش کی غرض سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔دوران سماعت عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کی انکے والد اور انکے وکیل کے ساتھ بات کروائی گئی۔

ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں مقدمہ درج ہے۔قبل ازیں صنم جاوید کے وکیل شکیل احمد پاشا، والد اور والدہ ریٹرننگ افسر پی پی 150 کے سامنے پیش ہوئے۔صنم جاوید کے وکیل نے اعتراضات کے بارے میں تحریری جواب ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما صنم جاوید کے وکیل شکیل احمد پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کے خلاف شکایت کنندہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوا، پہلے ریٹرننگ افسر نے صبح ساڑھے 8 بجے کا وقت دیا تھا۔ شکیل پاشا کا کہنا ہے کہ اعتراضات کے بارے میں جواب جمع کروا دیئے ، صنم جاوید کے خلاف شکایت کنندہ بھی ابھی تک نہیں آیا، صنم جاوید کو ہراساں اور پریشان

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں