جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پولیس لائن دورے پر خطاب

  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز،جوانوں کے ساتھ شہدا کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔پولیس لائن آمد پر آرمی چیف کا استقبال آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا۔ آرمی چیف نے پولیس لائن دورے پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شہدا کو اللہ نے حیات جاوداں عطا فرما دی،ان کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت ہیں۔

پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔وارثین کو پیغام ہے پاک فوج اورعوام شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے۔

قبل ازیں جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہوئے۔آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات بھی کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسکول اور شہدا کے بچوں سے جذبات کا اظہار کیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے بچوں پر دستِ شفقت رکھا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے،ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ شہدا کے بچوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں